پتھر کی لڑکی - Nature's at the best

This is about nature &fun

test

Thursday, 16 March 2017

پتھر کی لڑکی

اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
تو اپنے پیکر کی سبز رت پر ، بہت سی کائی اگایا کرتی
بہت سے تاریک خواب بنتی
تو میں اذیت کی ملگجی انگنت اداسی کے رنگ چنتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
میں اپنے پلو میں سوگ باندھے
کسی کو ان کا پتہ نہ دیتی
اجالے کو ٹھوکروں میں رکھتی
خموشیوں کے ببول چنتی
سماعتوں کے تمام افسون
پاش کرتی ، میں کچھ نہ سنتی
دہکتی کرنوں کا جھرنا ہوتی
سفر کے ہر ایک مرحلے پر
میں رہزنوں کی طرح مکرتی
وہم اگاتی ، گمان رکھتی
تمہاری ساری وجاہتوں کو میں سو طرح
پارہ پارہ کرتی
نہ تم کو یوں آئینہ بناتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہو تی ۔۔ !!

فرزانہ نیناں

No comments:

Post a Comment